582

KIUہنزہ کیمپس کی دو طالبات نے”منگلک چوٹی “سر کرلیا

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کی دو طالبات نے “منگلک چوٹی “سر کرلیا۔ ہنزہ کیمپس کے شعبہ ٹوارزم اور ہاسپٹلیٹی منجمنٹ کی دد مہم جو طالبات ندیمہ سحر اور سمانا رحیم نے شمشال گوجال میں واقع 6050میٹر بلندچوٹی پرپاکستان اور KIUکا جھنڈا گاڑھ لئے۔ منگلگ چوٹی کو فتح کرنے میں دونوں طالبات پر مشتمل مہم جو ٹیم کو 8دن لگے۔

KIUکے وائس چانسلر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ کو شعبہ آئی پی ڈی،اسٹیٹ کیئراور تعلقات عامہ کے سربراہوں کی جانب سے بریفنگ۔

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کو شعبہ آئی پی ڈی،اسٹیٹ کیئراور تعلقات عامہ شعبے کے سربراہوں کی جانب سے اپنے اپنے شعبہ کے بارے میں بریفنگ دیا گیا۔محمد الیاس منیجر آئی پی ڈی اور سٹیٹ کئیر کے ڈائریکٹر(ر) میجر الطاف حسین نے یونیورسٹی کے داخلی و بیرونی امور میں آئی پی ڈی اور اسٹیٹ کئیر کی جانب سے دی جانے والی سروسز اور مستقبل میں کرنے والے کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔منیجر آئی پی ڈی محمد الیاس نے اپنے شعبہ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ KIUکے شعبہ آئی پی ڈی گلگت بلتستان میں نہ صرف ٹیکنکل تعلیم فراہم کرتا ہے وہی پر نوجوانوں کو اس قابل بناتاہے کہ نوجوان اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور معاشرے کے زمہ دار شہری بنے اس مقصد کے حصول کے لیے آئی پی ڈی سنٹر میں نوجوان نسل کو چائنیز لنگویجز،ٹیکنکل ٹریننگ سمیت فوڈ پروسیسنگ کے مقابلے کروایا جاتاہے۔جبکہ ڈائریکٹر سٹیٹ کئیرسیکورٹی اینڈ ٹرانسپورٹ (ر) میجر الطاف حسین نے بتایا کہ KIUمیں سیکورٹی کے انتظامات فراہم کرنا،یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو چلانے سمیت یونیورسٹی کے فیکلٹی ہاسٹل،گرلز ہاسٹل،فیکلٹی و منیجمنٹ اسٹاف کے لیے کالونی میں موجود مکانوں کے نظام کو دیکھنے سے لے فیکلٹی و منیجمنٹ اسٹاف کے لیے آفسز برابر کرنا یہ سب کام KIUکے اسٹیٹ کئیر بڑی خوش اصلوبی سے سرانجام دے رہاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ شاہد احمد شگری نے اپنے شعبہ کے بارے میں بھی وائس چانسلر کو برایفنگ دی۔ وائس چانسلر نے دونوں شعبہ جات کی بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید نکھار پیداکرنے پر زور دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں