699

’عام آدمی کو بنیادی سہولیات فراہم کرنااولین ترجیح ہیں‘

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ذمہ داریاں ادا کریں گے، عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ملکی معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایوان صدر اسلام آبادمیں ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں فواد چوہدری نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پہ مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ وہ تعلیم اور صحت کے فروغ کے لیے حکومتی کاوشوں میں فعال کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور وزیر اعظم فنڈ کے قیام پہ خراج تحسین پیش کیااور ہدایت دی کہ شجر کاری مہم جنگی بنیادوں پہ چلائی جائے کیونکہ درخت موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

فواد چوہدری نےبتایا کہ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں