720

وفاقی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ختم ہوگئی۔

وفاقی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ختم ہوگئی۔ وزیراعظم سبکدوش، وفاقی کابینہ تحلیل اور قومی اسمبلی بھی ختم ہوگئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ دوسری منتخب جمہوری حکومت ہے جس نے اپنی آئینی مدت مکمل کی، اس سے پہلے پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2013 میں اپنی 5 سال کی آئینی مدت پوری کی تھی۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے اقتدار کے آخری روز کمانڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کیا، آخری ہفتہ اپنی وزارتوں کی کارکردگی سیآگاہ کرنے میں گزارا۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کاآخری اجلاس بلا کر کابینہ ارکان سے اظہار تہنیت کیا اور ان کی سربراہی میں بہتر کارکردگی کی کوششوں کو سراہا۔شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے بالمشافہ الوداعی ملاقاتیں بھی کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 10ماہ پہلے وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے سے اب تک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم ہاؤس میں مقیم نہیں رہے، وہ وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے سے اب تک ایف سیون میں اپنی ذاتی رہائش گاہ مقیم ہیں۔نگران وزیراعظم سابق چیف جسٹس ناصرالملک یکم جون کو دن 12 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تقریب میں سابق وزیراعظم ،سابق کابینہ وقومی اسمبلی ارکان، سینیٹ کے چیئرمین اور ارکان، ججز اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔سابق چیف جسٹس ناصرالملک وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کیبعد اپنی کابینہ کی تشکیل کا کام مکمل کریں گے۔پاکستان کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کی ہے، اس سے قبل 2013 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی تھی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بطور 18ویں منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے 10 ماہ خدمات انجام دیں، ان سے پہلے اس عہدے پر نواز شریف نے 4 سال ایک ماہ اور 23 دن خدمات انجام دیں جنہیں اعلیٰ عدالت نے پاناما کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔اسی طرح پیپلز پارٹی کی 2008 سے 2013 تک حکومت میں ملک کے 16ویں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اس عہدے پر 4 سال 2 ماہ اور 25 دن فرائض انجام دیتے رہے اور انہیں بھی اعلیٰ عدالت نے نااہل قرار دیا۔یوسف رضا گیلانی کے بعد راجا پرویز اشرف نے 17ویں وزیراعظم کی حیثیت سے 9 ماہ اور دو دن فرائض انجام دیے اور 5 سالہ دور حکومت کی مدت پوری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں