695

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئینی اور بنیادی حقوق اور عدالتوں کے دائر اختیار سے متعلق کیس میں لاجر بنچ تشکیل دیتے ہوئے سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی

گلگت(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئینی اور بنیادی حقوق اور عدالتوں کے دائر اختیار سے متعلق کیس میں لاجر بنچ تشکیل دیتے ہوئے سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی،منگل کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں گلگت بلتستان کے آئینی اور بنیادی حقوق اور عدالتی دائرہ اختیار سمیت 32مختلف کیسز پر سات رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا اورعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء تیاری کرکے آئیں اور پیر کو تفصیلی دلائل دیں۔سپریم کورٹ میں ڈاکٹر غلام عباس،اور گلگت بلتستان بارکونسل کی آئینی اور بنیادی حقوق اور گلگت بلتستان کے عدالتی دائرے اختیار سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جس میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس فیصل عرب نے کی۔سماعت شروع ہوتے ہی چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی معاون سینئرقانون دان اعتزاز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشاورت کی تھی کہ یہ کیس لاجربنچ سنے گا تاہم آفس یامیری غلطی کی وجہ سے کازلسٹ میں اس طرح لگ گیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ گلگت بلتستان کا معاملہ بہت اہم ہے اس لئے لاجر بنچ تشکیل دے رہے ہیں چیف جسٹس نے عدالتی معاون سنیئر قانون دان خواجہ حارث کو کہا کہ آپ بتادے سارے لوگ بھی موجود ہیں تو یہ کیس کب سناجائے اگر کہتے ہیں تو آج ہی بریک کے بعد سن لیتے ہیں تاہم بیرسٹر اعتزاز حسن نے کہا کہ فائل بک صرف تین ہیں توسات رکنی بنچ کو سننے میں مشکلات ہوں گی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بھر کیس کو دودن کے لئے موخر دیتے ہیں عدالت نے تمام وکلاء اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین سے مشاورت کے بعد کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ فریقین کیس پر مکمل دلائل دینے کی تیاری کرکے آئیں پیر کو باقاعدہ طور پر وکلاء دلائل دیں گے جس کے بعد کیس کی سماعت بروز پیر 15اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں