678

انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے

لاہور—– چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا ہے کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے درخواست کی سماعت کی. معروف قانون دان بلال حسن منٹو نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا جس کے تحت انتحابات میں اخراجات کی حد مقرر کی گئی تاکہ عام شہری بھی انتخابات میں بطور امید وار حصہ لے سکیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے سماعت کے دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا کہ عام انتخابات اپنے وقت ہوں گے اور کسی کو کوئی غلط فہمی نہیںہونی چاہیے۔ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔ عدالت نے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ٹیکس گزار رو رہا ہے اور وزیر ڈھائی کروڑ کی گاڑی استعمال کر رہا ہے، وزرا کھاتے پیتے لوگ ہیں تو اپنی گاڑیاں کیوں استعمال نہیں کرتے؟۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی ، عدالتی حکم پر سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ وہ 3لگژری گاڑیاں کس حیثیت سے استعمال کر رہے تھے؟ جس پر زاہد حامد نے عدالت کو بتایا کہ ان کے زیراستعمال صرف ایک گاڑی تھی اور وہ بھی کابینہ ڈویژن کی منظوری سے استعمال کی چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وزراکتنے سی سی گاڑی رکھنے کا استحقاق رکھتے ہیں ؟ جس پر زاہد حامد نے لاعلمی کا ظہار کیا ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزرا 1800 سی سی گاڑی کا استحقاق رکھتے ہیں تاہم وزیر اعظم نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بڑی گاڑیوں کی منظوری دی، استحقاق کے بغیر دی گئی 30 گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیںچیف جسٹس نے ریمارکس دیے عدالت جائزہ لے گی کہ وزیر اعظم نے کس حیثیت میں منظوری دی، ٹیکس گزار رو رہا ہے اور وزیر ڈھائی کروڑ کی گاڑی استعمال کر رہا ہے، وزرا کھاتے پیتے لوگ ہیں تو اپنی گاڑیاں کیوں استعمال نہیں کرتے؟۔ سپریم کورٹ نے آج وزیر اعظم کی گاڑیوں کی منظوری کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں