720

عمران خان اور اہلیہ نے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد :عام انتخابات سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ نے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دو سے تین روز میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے، عمران خان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی، چیئرمین پی ٹی آئی عید سے قبل عمرہ ادا کر کے واپس آ جائیں گے۔

یاد رہے عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں