721

عمران خان کاوزیراعلی پنجاب کو قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم

لاہور–وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں صوبائی کابےنہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلدیاتی نظام کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیدیا، عمران خان نے کابینہ کے اراکین کو سادگی اپنانے کی بھی ہدایت کی ،وزےر اعظم اور وزےر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان ملاقات میں صوبے کی سےاسی صورتحال کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔ہفتہ کو وزیراعظم عمران خا ن لاہور کے دورہ کے دورا ن کلب روڈ پر اےوان وزےر اعلی پہنچے جہاں وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی کابےنہ کے وزراءنے ان کا استقبال کےا جسکے بعد وزےر اعظم کی وزےر اعلیٰ عثمان بزدار سے بھی انکے دفتر مےں ملاقات ہوئی ۔ وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس سے خطاب کے دوران حکم دیا کہ 100 دن کے منصوبے پر عمل درآمد تیزی سے جاری رکھا جائے اور صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں میں تبدیلی نظر آنی چاہئے کابینہ کے کندھوں پر بھاری زمہ داری ہے‘پنجاب حکومت کو باقی صوبوں کےلیے مثال بنا ہوگا‘صوبے میں کرپشن کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کا پہلا فرض کرپشن کی نشاندہی اور اس کے خلاف ایکشن لینا ہے‘میں پنجاب میں اکثر آتا رہوں گا، اور سو دن کے پلان پر عمل درآمد کی خود نگرانی کروں گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اورنج لائن منصوبے کا فوری آڈٹ کروانے اور پنجاب میں بلدیاتی نظام کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزرا اپنے اپنے محکموں میں سادگی کو فروغ دیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے بڑے صوبے کے وزراءپر بھاری ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت کی کارکردگی باقی صوبوں کےلئے قابل تقلید مثال ہونی چاہیے، بدعنوانی کا خاتمہ پنجاب میں سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ ارکان بدعنوانی کی نشاندہی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کریں، قبضہ گروپوں اور مافیا کے خلاف فوری کاروائی شروع کی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ فاقی حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف مکمل تعاون فراہم کرے گی، انسانی وسائل کی ترقی پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی خطے میں سب سے کم درجے پر ہے،100 دن کے ایجنڈے پر عمل درآمد کےلئے صوبوں کا تسلسل سے دورہ کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں