684

پٹرو ل 2روپے 41 پیسے ، ڈیزل 6روپے 35 پیسے فی لٹر سستا ہوگیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کااعلان کر دیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر تے ہوئے پٹرو ل 2روپے 41 پیسے فی لٹر سستا کردیا ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 35 پیسے ، مٹی کے تیل میں 46 پیسے فی لٹرکمی کی گئی۔پیٹرول کی نئی قیمت کم ہوکر 92روپے 83 پیسے ہوگئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37پیسے کمی کے بعدہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کم ہوکر 106 روپے 57 پیسے ہو گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 46 پیسے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 83 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔تاہم لائٹ ڈیزل 60 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل 60 پیسے مہنگا ہو کر 75 روپے 96 پیسے فی لٹر میں فروخت ہو گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات 12 بجے سے ہوگیا ، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں