707

احتجاج اوردھر نے:خادم رضوی، پیرافضل قادری ودیگرکے خلاف مقدمہ درج

لاہور احتجاج اوردھر نوں کے معاملے پر لاہور پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے400کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ میں دہشتگردی، بغاوت،ایم پی او 16اور دفعہ144کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہورپولیس نیتحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 400 کارکنوں کیخلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ میں دہشتگردی، بغاوت، ایم پی او 16 اور دفعہ144کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمہ میں خادم حسین رضوی، پیرافضل قادری سمیت ظہیرالحسن، علامہ فاروق الحسن ودیگر کو نامزد کیا گیاہے ۔ دوسری جانب لاہور میں احتجاج اور دھرنوں کے باعث مفلوج نظام زندگی اب بحال ہوگئی سڑکیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، مارکیٹں اور بازار کھل گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت احتجاج اور دھرنوں کی زد میں آگیا تھا جس کی وجہ سے سڑکیں، پبلک ٹرانسپورٹ بند اور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے مگر حکومت اور تحریک لیبک کے ما بین کامیاب مذاکرات اور 5 نکاتی معاہدہ طے پانے کے بعد احتجاج اور دھرنے ختم ہوگئے ہیں جس کے بعد ہفتے کے روز سے حالات معمول پر آگئے ہیں۔ لاہور میں بند تمام سڑکیں کھول دی گئیں ہیں، راستے صاف ہونے پر پٹرول کی سپلائی بھی شروع ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں