651

حکومتی رٹ کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے اگر ہم قانون کی حکمرانی کے ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو حکومت کی رٹ کمزور ہو گی،وزیر اعظم نے 22کروڑ عوام کو مخاطب کیا اور بتایا کہ ہم حکومت کی رٹ کی پامالی کسی صورت براداشت نہیں کریں گے ، خورشید شاہ عمران کی تعریف کرتے لیکن وہ ان پر تنقید کر رہے ہیں، یہ موقع ہے کہ ہم اکٹھے ہوں ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خورشید شاہ کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خورشیدشاہ صاحب نے اتنی لمبی تقریر کی، جو بات چار جملوں میں کی جاسکتی ہے ، وہ خورشید شاہ چار سو جملوں میں کر تے ہیں تقریر سے کچھ وضاحت نہیں ہوئی، خورشید شاہ سوال بھی خود کررہے تھے اور جواب بھی خود دے رہے تھے،شفقت محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد کریا جائے انہوں نے کہا کہ بڑا افسوس ہوا کہ آج سیاست کھیلی گئی، خورشید شاہ نے ان کی مذمت نہیں کی جنھوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ،خورشید شاہ ان کی مذمت توکرتے، پورے ملک کو مفلوج کیا گیا،رٹ چیلنج کرنیوالی کی مذمت تو کرتے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم نے ایک مضبوط موقف اپنایا، وزیراعظم نے صاف کہا کہ اگر کسی نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو ہم برداشت نہیں کریں گے ،وزیر اعظم نے 22کروڑ عوام کو مخاطب کیا اور بتایا کہ ہم حکومت کی رٹ کی پامالی کسی صورت براداشت نہیں کریں گے ۔شفقت محمود نے کہا کہ کہ کل آصف زرداری نے کہا تھا ہم قومی معاملات پر اکٹھے چلیں گے ، ریاست کی رٹ کوچیلنج کیاگیا، یہ موقع ہے کہ ہم اکٹھے ہوں ، جس اصول کی پاسداری کی خاطر عمران خان نے تقریر کی اس اصول کے ساتھ کھڑے ہوں ، ہم قانو ن کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ عمران کی تعریف کرتے لیکن وہ ان پر تنقید کر رہے ہیں ایک اہم ایشوپرحکومت کاساتھ دینے کے بجائے اپنی سیاست چمکائی گئی، ہم ایک اصول کیساتھ کھڑ ے ہیں ، قانون کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں، کوئی ریاست کی رٹ کوچیلنج کرتاہے ہم اس کابھرپورمقابلہ کریں گے۔شفقت محمود نے کہا یہ حکومت اور اپوزیشن کامعاملہ نہیں ریاست کا ہے،قانون کو چیلنج کیا جارہاہے، عمران خان نے تقریرمیں کہا تھا قانون کافیصلہ ہے، اگرہرکوئی اپنی اپنی تشریح کرے گا تو حکومت کانظام کیسے چلے گا، کل توپھرکوئی بھی باہرنکل کرکہے گایہ فیصلہ مجھے منظورنہیں ہے انہوں نے کہا کہ آپ نے معاملہ ٹھنڈاکرنے کے بجائے ا س پرسیاست چمکائی، آپ چھوٹے چھوٹے سیاسی فائدوں کیلئے بڑے مقصدکوقربان کرنے کے لئے تیار ہیں ۔، ریاست اپنی ذمہ داری پوری کریگی اورقانون کاعملدرآمدیقینی بنائیں گے۔انھوں نے مزید کہا قانون کی حکمرانی تسلیم کرنیوالوں سے بات چیت ہورہی ہے، اگر ہم قانون کی حکمرانی کے ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو حکومت کی رٹ کمزور ہو گی ، شفقت محمود نے کہا کہ کہ کل اپوزیشن لیڈرنے بھی کہاقومی مفاد کیلئے ساتھ چلیں گے، اس سے بڑا قومی مفاد کیا ہے عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیاجارہاہے اور ملک کو آئین کے مطابق چلایا جارہا ہے، بے جا تنقید کے بجائے بڑے مقصد کے لئے اکٹھے ہوں ۔( ع ا)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں