624

حکومت نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں جمع کرانے کیلئے جواب تیار کرلیا

اسلام آباد : حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں جمع کرانے کیلئے جواب تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے جواب میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کارکردگی پر شکایات کے باعث وزیراعظم آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنا چاہ رہے تھے، وزیراعظم کا کام احکامات دینا ہوتا ہے، تبادلے کی سمری بنانا اور کاغذی کارروائی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کا کام ہے وزیراعظم کا نہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اپنا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے جواب میں کہا گیا ہے آئی جی اسلام آباد کی کارکردگی پر وزیراعظم کو شکایات موصول ہورہی تھیں اور وزیر اعظم عمران خان وزیر داخلہ کا قلم دان رکھنے کے باعث آئی جی اسلام آباد تبدیل کرنا چاہ رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں