740

سپریم کورٹ کابے نظیر بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم واپس

اسلام آباد سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی نظر ثانی اپیل منظور کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم واپس لے لیا‘ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آصف زرداری ترکے میں ملنے والے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں۔ منگل کو سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت ہوئی سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے مہلت مانگ لی۔ وکیل آصف علی زرداری فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نظر ثانی کے لئے اپیل دائر کی ہے کہا گیا قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا۔ آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات کا مکمل ٹرائل ہوا این آر او کالعدم ہونے کے بعد مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا ہ اگر دوبارہ ٹرائل ہوجائے تو کیا حرج ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کرپشن کے مقدمات کا سارا ریکارڈ ضائع ہوگیا۔ عدالت نے فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کیا کہ کیا یہ ریکارڈ آپ کے موکل نے خود ضائع کیا؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ دستوایزات کس نے ضائع کئے آپ کہتے ہیں دستاویزات پھاڑ کر پھینک دیئے گئے۔ عدالت نے این آر او کیس میں آصف علی زرداری کی نظر ثانی اپیل منظور کرتے ہوئے بینظیر بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم واپس لے لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ آصف زرداری ترکے میں ملنے والے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں۔ فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ پانچ سال تک کی تفصیلات لے لیں دس سال کی نہ مانگیں۔ آصف زرداری آٹھ مقدمات میں شریک ملزم ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا ہم بے نظیر بھٹو کے ٹرائل کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ آپ کے دور حکومت میں بے نظیر شہید ہوئیں آپ نے ان کے مقدمے کا ٹرائل نہیں کرایا۔ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سارا دن عدالت میں ہوتے ہیں ہمیں بتائیں درخواست سن لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں