613

صوبائی دارالحکومت گلگت کے ڈسٹرکٹ ہیڈ اکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور ادویات کے فقدان

گلگت(آزان نیوز) صوبائی دارالحکومت گلگت کے ڈسٹرکٹ ہیڈ اکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور ادویات کے فقدان سے ہزاروں مریض مشکلات سے دوچار، صوبائی حکومت کی جانب سے ہسپتال کی حالت زار بہتر بنانے کے حوالے سے بار ہا اعلانات ہوائی ثابت ہو گئے اور روزانہ سینکڑوں مریض چیک اپ اور ادویات کے لئے مجبوراً پرائیوٹ کلینکس کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔حکومت گلگت کے واحد بڑے اور قدیم ہسپتال کے حالات زار بہتر بنانے پر فوری توجہ دے۔ان خیالات کا اظہار ممبر نوپور امن کمیٹی و رکن عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان غلام محمد نے یہاں گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اپنی گفتگو میں یہ تجویز پیش کیا کہ ایک دو خصوصی وارڈز میں گرم پانی کا انتظام بھی کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ DHQہسپتال ماضی میں پاک فوج کی زیر نگرانی عوام کو سہولیات فراہم کر رہی تھی تا ہم اس کی انتظامات سول انتظامیہ کے سنبھالتے ہی اس میں آئے روز سہولیات کا فقدان شروع ہوا اور آج کل اس ہسپتال میں مریض کو بیڈ تک دستیاب نہیں اور غریب عوام مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ ڈاکٹر حضرات زیادہ تر وقت پرائیوٹ کلینکس کو دے رہے ہیں اور فنڈز کا بہانہ بنا کر ادویات دینا بھی بند کر دیا ہے، غریب عوام ادویات بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائیں تاکہ ہزاروں غریب افراد کو مفت طبی سہولیات میسرآ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں