609

عمران خان کا 100 دن کا پروگرام ناقابل عمل ہے، یہ عملی پلان نہیں، الیکشن شوشہ کہہ سکتا ہوں،سید خورشید شاہ

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کا 100 دن کا پروگرام ناقابل عمل ہے، یہ عملی پلان نہیں، الیکشن شوشہ کہہ سکتا ہوں۔ عمران خان کے پاس بہت بڑا چانس تھا وہ ان چیزوں کو کے پی میں ثابت کرتے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی طرف سے الیکشن جیت کر بیٹھے ہیں اس لیے سو روزہ پروگرام دے دیا، یہ جیتے تو اب کوئی الیکشن ماننے کو تیار نہیں ہو گا، ایک سو دن پروگرام دینا پری پول رگنگ کا اشارہ بھی بنتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب نے ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی، صوبے میں پانچ ہزار بھی نہیں دے سکے، کے پی میں ترقیاتی کام دیکھ لیں سکولوں کی حالت دیکھ لیں، دعووں کی کوئی حقیقت بھی ہونی چاہیے۔ الیکشن جیت کر سو دن کا پروگرام دیا جاتا ہے پہلے نہیں۔
پیپلزپارٹی کے سوا کسی جماعت نے عملی طور پر جنوبی پنجاب صوبے کی بات نہیں کی، عمران خان نے جنوبی پنجاب کا جو لالی پاپ دیا اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ ایک صحافی نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ کیا احسن بھون جیسے کوئی سینئر وکیل بھی نگران وزیراعظم ہو سکتے ہیں تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی احسن بھون بھی ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں