825

نصرت فتح علی خان کی اکلوتی بیٹی ندا نصرت نے گلوکاری شروع کرنے اوراپنے والد کا کلام سوشل میڈیا پر بغیر اجازت استعمال کرنے اور مالی فوائد اٹھانےوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا

لاہور————— نامور گلوکار نصرت فتح علی خان کی اکلوتی بیٹی ندا نصرت نے گلوکاری شروع کرنے اوراپنے والد کا کلام سوشل میڈیا پر بغیر اجازت استعمال کرنے اور مالی فوائد اٹھانےوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔انھوں نے کہا کہ ندانامی خاتون نے مختلف کمپنیوں سے جعلی معاہدے کئے ہیں ، اسے میرے والد کے کلام کے رائیٹس حاصل نہیں ،اسے لیگل نوٹس بھجوا رہی ہوں۔ پریس کانفرنس میں انھوں نے کہامیں کینیڈا میں رہ رہی تھی اس لئے ان معاملات کا پتہ نہیں تھا اب پاکستان آگئی ہوں اور والد کے تمام اثاثوں کی نگرانی کروں گی۔ رائیٹس کے ضمن میں راحت فتح علی خان کے ساتھ بھی معاملات طے کروں گی۔والد کے گانے، قوالیاں اور غزلیں اب خودریلیز کروں گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا میں راحت فتح علی خان کی کزن ہوں ، بیوی نہیں ۔ یہ محض اتفاق ہے کہ انکی بیوی کا نام بھی ندا ہے ۔ وکی پیڈیا پر غلطی کی درستی ضروری ہے۔میں غیر شادی

شدہ ہوں اور جلد گلوکاری کے میدان میں قدم رکھوں گی ،مجھے کسی کی تربیت کی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں