638

وزیراعظم کی ہدایت، نادرا کا مرکزی دفتر رات 11بجے تک کھولنے کا اعلان

اسلام آباد-وزیراعظم کی ہدایت پر نادرا کا مرکزی دفتر رات11بجے تک کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ، وزیراعظم عمران خان براہ راست منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ ہفتہ کو نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کی عوام میں پذیرائی پر وزیراعظم نے نادرا سینٹر کے باہر قطار کا نوٹس لے لیا ۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نعیم الحق نے نادرا سینٹر کا دورہ کیا ۔ نعیم الحق نے قطار میں لگے عوام کے مسائل سنے ۔ نعیم الحق نے چیئرمین نادرا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ چیئرمین نادرا فوری موقع پر پہنچ گئے ۔ نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایت ہیں عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ چیئرمین نادرا نے رجسٹریشن کا وقت بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کے لئے موبائل وینز شام 4کے بجائے 7بجے تک کام کریں ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر نادرا کا مرکزی دفتر رات11بجے تک کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔ وزیراعظم براہ راست منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں ، 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا عزم کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں