918

ولدیت میں باپ کی بجائے ’پاکستان‘ لکھا جائے لڑکی کا مطالبہ

سپریم کورٹ میں منفرد کیس کی سماعت ہوئی ،لڑکی نے والد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ چیف جسٹس نے باپ کو عدالت میں طلب کرلیا ۔

والد کا کہنا ہے کہ غریب آدمی ہوں کفالت نہیں کرسکتا ۔

لڑکی عدالت میں زارو قطار روتی رہی ،لڑکی نےمطالبہ کیا کہ میرے نام کی ولدیت کے خانے میں باپ کی بجائے ’پاکستان‘ لکھا جائے ۔

درخواست گزار لڑکی فاطمہ کا عدالت میں کہنا تھا کہ باپ چھوڑ کر چلا گیا تھا،اس نے نہ کفالت کی اورنہ ہی نادرا میں میری رجسٹریشن کروائی ۔

لڑکی کا والد شاہد انجم عدالت میں پیش ہوا اور کہا کہ غریب آدمی ہوں لڑکی کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا، جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار والد پر برہم ہوئے اور کہا کہ جو مر ضی کرو مگر کفالت کا حق ادا کرو ۔

چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو شاہد انجم کی مالی حیثیت پتا کرنے کا حکم دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں