پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورنے بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور گیدڑ بھبکی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے خبردار کیاہے پاکستان ایٹمی قوت ہے اورہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، امن چاہتے ہیں، ساتھ ہی جنگ کے لئے تیار ہیں، کسی بھی قسم کا ایڈونچر ہوا تو جواب کے لیے تیار ہیں، بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ رچایا تھا جس کا ثبوت وہ اپنی پارلیمنٹ میں بھی نہیں دے سکے، بھارتی آرمی چیف کا بیان غیرمناسب ہے، بھارتی حکومت کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے اور وہ کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے جنگ کی طرف رخ موڑ رہی ہے،بھارت مزاکرات کی میز پر آئے ، وہ ہمیشہ مذاکرات سے بھاگا ہے ۔ ہفتہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نجی ٹی وی سے گفتگو کے دورا ن بھارتی گیدڑ بھبکی کا جواب دے رہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے کہاکہ پچھلی دو دہائیوں سے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنایا گیا، پاکستانی فوج نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ پاکستان کو پہلے مسائل میں گھرا تھامگر اب پاکستان مسائل کے حل میں پیش پیش ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے اور وہ کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے جنگ کی طرف رخ موڑ رہی ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر مناسب ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے۔ ہم جنگ کے لیے بھی تیار ہیں لیکن امن کے راستے کی طرف چلنا چاہتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کسی بھی قسم کا ایڈونچر ہوا تو پاکستان جواب کے لیے تیار ہے۔ صبر کا امتحان لیا گیا تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے، پاکستان ایٹمی قوت ہے۔ بھارت کوسمجھنا چاہیے امن کا راستہ اختیارکرنا چاہیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ پاکستانی فوج پروفیشنل فوج ہے، بھارت مزاکرات کی میز پر آئے، ہمیشہ بھارت مذاکرات سے بھاگا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم کسی فوجی کی لاش کی بیحرمتی نہیں کرسکتے خوا وہ دشمن ملک کا ہی ہو، یہ ہماری فوج کے کوڈ آف کنڈیکٹ کا حصہ ہے ۔ہم انشااللہ امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرایئک کا ڈھونگ رچایا تھا جس کا ثبوت وہ اپنی پارلیمنٹ میں بھی نہیں دے سکے، جھوٹ کا جواب کوئی نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لیا جائے، ہم اپنی حکمت عملی آشکار نہیں کریں گے۔ عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے، پاکستان کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ ہم پاکستانی فوج کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں۔
687









