536

KIUنے جماعت نہم کے رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان کردیا

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے جماعت نہم کے رجسٹرریشن کی تاریخ کاا علان کردیا۔ جس کے مطابق خواہش مند امیدوار25مئی سے 29جون 2018تک نارمل فیس 600روپے کے ساتھ رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔جبکہ 02سے16جولائی 2018تک ڈبل رجسٹریشن فیس 1200روپے لیاجائے گا۔شعبہ امتحانات کے ڈپٹی کنٹرولرممتاز احمدکی آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق کے آئی یو شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام جماعت نہم کے امتحانات میں حصہ لینے والے سکولوں کو بروقت رجسٹریشن کرانے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔لہذا مقررہ وقت تک اسکولز اپنے طلباء کی رجسٹریشن کروائے۔ متعلقہ تاریخ گزرجانے کے بعدکوئی بھی رجسٹریشن فارم قبول نہیں کیاجائے گا۔ رجسٹریشن فیس بنک ڈرافٹ یا پھر کسی بھی قراقرم کواپرئیٹوبنک کے برانچ میں براہ راست ڈپازٹ جمع کرواسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں