پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما ئوں نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی اور تفصیل سے جی بی کے تمام مسائل پر بات چیت ہوئی اس دوران گلاب شاہ آصف ممبر شپ کوارڈنیٹر نوشاد عالم صدر پی ٹی آئی دیامر ڈویژن, نیک نام کریم صدر پی ٹی آئی ہنزہ,اجمل حسین نائب صدر پی ٹی آئی جی بی, محمد شاہد سابق ڈویژنل جنرل سکریٹری کے علاوہ دیگر رانماء موجود تھے اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اب ملک میں تبدیلی آئی ہے اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لینے ہو نگے ہم کرپٹ لوگوں سے ایک ایک پائی وصول کرئینگے گلگت بلتستان کے عوام کوایک ہفتے میں تبدیلی کے آثرات نظر آئینگے گلاب شاہ آصف کی شکایت پر کہا کہ فورتھ شیڈول کو ماضی کی طرح سیاسی انتقام کیلئے ہرگز استعمال نہیں ہوگا گلگت بلتستان کی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے اعلی سطح پر مشاورت جاری ہے تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو قومی دائرے میں لانے کی بھر پور کوشش میں ہے نوشاد عالم کے نشاندہی پر کہا کی دیامر بھاشہ ڈیم کے متاثرین کے جائز مطالبات کو ہر صورت حل کریں گے اس دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سی پیک سے ان کا پوراحق دلاؤنگا انہوں نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کے سیاسی معاشی اور آئینی حقوق کا کیس وفاق میں بھر پور طریقے لڑونگا انہوں نے بلدیاتی الیکشن سے پہلے ممبرشپ پر زور دینے کی ہدایت کی اور انہوں نے کہا ہم عملی طور پر گلگت بلتستان میں تبدیلی لائینگے ہم ماضی کے حکمرانوں کی طرح جھوٹے نعروں پر یقین نہیں رکھتے اور میں گلگت بلتستان پارٹی ورکروں کی مشاورت سے چلوں گا اور پارٹی ورکروں کو وہ مقام دیئنگے جو ان کا حق ہے تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت اور خان صاحب پاکستان کی یوتھ کا لیڈر ہے اس دوران پی ٹی آئی جی بی کے رہنماوں نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پہلے دورے پر پوری کوشش ہے کہ میں گلگت بلتستان کے عوام کیلے کوئی خوشخبری لیکر اجاوں۔
688









