647

چلاس فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جزل احسان محمود خان نے تانگیر اور داریل میں

منعقدہ پہلا تعلیمی جرگہ میں عوام الناس،طلبہ اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تانگیر اور داریل میں اسلامی روایات کی روشنی میں اور علاقے کی رسم و رواج کو سامنے رکھتے ہوئے نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے ہمکنار کریں گے اور علاقے میں تعلیم کی فروغ کیلئے تمام تر وسائل فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ مہمان نواز اور بہترین روایات کے پاسدار ہیں۔فورس کمانڈر نے تانگیر میں منعقدہ تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اُجاگر کی اور تعلیم کی فروغ کے سلسلے میں اُٹھائے جانے والی اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دیامر کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد کو پاکستان کے مختلف اداروں میں مفت تعلیم کے مواقع فراہم کیئے ہیں،یہاں کے طلبہ اب اپنی تمام تر توجیح تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھیں،موجودہ دور تعلیم کا ہے تعلیم کے بغیر کچھ نہیں ملکی اور قومی ترقی کیلئے ضروری ہے آپ اعلی تعلیم حاصل کریں اور اپنے ملک و قوم کا نام دنیا میں روشن کریں۔فورس کمانڈر نے کہا کہ قلم کی طاقت سے بڑی کوئی طاقت نہیں تانگیر کی عوام اپنے بچوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کریں،پاک فوج ہر قسم کی ہر ممکن مدد اور تعاون کیلئے تیار ہے۔فورس کمانڈر نے کہا کہ داریل اور تانگیر کی پسماندگی دور کررہے ہیں، یہاں کے لوگ صرف اور صرف قلم سے رشتہ جوڑنا چاہتے ہیں اور تعلیم حاصل کرکے ملک و ملت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔داریل ہائی سکول میں منعقدہ تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈرنے تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا اور کہا کہ داریل کی عوام انتہائی ذہین ہیں،یہاں معیاری تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لاکر تعلیم کو فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ داریل میں معذور آفراد کی فلاح و بہبود کیلئے بھی عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج علاقے میں قیام امن اور تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے گی۔داریل سوت داس میں امن فیسٹول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر نے کہا کہ داریل کی نوجوانوں نے علاقے میں شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا ہے کھیلوں کے فروغ سے منفی سرگرمیوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ داریل اور تانگیر میں تعلیمی جرگہ علم دشمنوں کیلئے شکست ثابت ہوا ہے،علاقے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ امن کی بحالی کا سبب بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے داریل اور تانگیر میں تعلیمی جرگوں کا انعقاد نیک شگون اور تعلیم بڑھتوری کیلئے انقلاب کی دستک ہے۔فیض اللہ فراق نے کہا کہ امن فاونڈیشن علاقے میں تعلیمی انقلاب کیلئے نوجوانوں کو تیار کریں اور دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے قلم کو اپنا ہتھیار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ داریل اور تانگیر میں پاک فوج اور عوام کے تعاون کی وجہ علم دشمنوں کو شکست ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں