789

چلاس ضلع دیامر کی تحصیل تانگیر میں فورس کمانڈرکی جانب سے رکھا گیا پہلا تعلیمی جرگہ میں تانگیر کی عوام نے فورس کمانڈر کی موجودگی سے فائدہ اآٹھاتے ہوئے داریل تانگیر کو ضلع بنانے کا مطالبہ کیا۔

تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک شفایت نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت داریل تانگیر کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور داریل تانگیر کو ضلع کا درجہ نہیں دلا سکی ہے،فورس کمانڈر داریل تانگیر کو ضلع کا درج دینے کیلئے عملی اقدامات اآٹھائیں۔تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی امیر جان نے کہا کہ فورس کمانڈر کا تانگیر کی سرزمین پر پہلا تعلیمی جرگہ قابل تعریف ہے،تانگیر کی عوام اس اقدام پر فورس کمانڈر اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام پاک فوج کی قربانیوں کا معترف ہے۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالشکور نے کہا کہ ملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کی لازوال قربانیاں ہیں ہم ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ تانگیر کی عوام ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے طاہر ایدوکیٹ نے کہا کہ تانگیر میں پاک فوج کی جانب سے علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے بہت اقدامات اُٹھائے گئے ہیں،فورس کمانڈر انٹر کالج کو اپ گریڈ کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔داریل میں تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے نمبردار بشیر نے داریل اور تانگیر کو الگ الگ اضلاع بنانے کا مطالبہ کیا اور داریل میں تعلیمی جرگہ کے انعقاد پر فورس کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔تعلیمی جرگہ میں سیکریٹری تعلیم نجیب نے خطاب کرتے ہوئے انٹر کالج تانگیر میں ایف ایس سی کی کلاسس کا اجرا کرنے اور کالج کو زیادہ سے زیادہ آساتذہ فراہم کرنے کا اعلان کیااور ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس سے پہلے فورس کمانڈر کی داریل اور تانگیر آمد کے موقع پر ہزاروں عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا،تانگیر میں امیر جان اور داریل میں حیدر خان نے فورس کمانڈر کو روائتی چوغہ پہنایا جبکہ داریل سوت داس میں ڈپٹی کمشنر نے فورس کمانڈر کو روائتی چوغہ پہنایا اور ولکم کیا اس موقع پر لوگوں نے فورس کمانڈر کا فقیدالمثال استقبال کیا اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے داریل گونج اُٹھا۔داریل امن گرینڈ جرگہ نے فورس کمانڈر کو تاج برطانیہ دور کا ایک نایاب قمتی بندوق بھی تحفے میں پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں