714

ضلع گا نچھے کے کنٹی جنٹ ملازم محمد حسین نا می شخص نے کچھ دن پہلے خود کشی کرکے اپنے زندگی کا چراغ گل کردیا

گلگت (چیف رپورٹر)محکمہ صحت گلگت بلتستان میں ہونے والے غیر قانونی بھر تیوں کے خلا ف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ضلع گا نچھے کے کنٹی جنٹ ملازم محمد حسین نا می شخص نے کچھ دن پہلے خود کشی کرکے اپنے زندگی کا چراغ گل کردیا۔ یا د رہے کہ گز شتہ ما ہ محکمہ صحت خپلو میں ٹیسٹ انٹر و یو ہوئے اور عر صہ دراز سے ریگو لر ہونے کے منتظرمحکمے میں کام کرنے والے کنٹی جنٹ ملازمین کو چھو ڑ کراپنے مند پسند،سفارشی اور فر ش افراد کو بھرتی کر کے محکمہ صحت کے آفیسر نے کنٹی جنٹ ملازمین پر بم گرا دیا اور گھرو ں میں فا قہ کشی شرو ع ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے زیادتی کا شکار ہونے والے کنٹی جنٹ ملازمین نے میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے کہاہے کہ ہم نے اخبا روں کے زریعے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،چیف سیکر یٹری،سیکر یٹری صحت اور دیگر اعلیٰ آ فیسران کو اپیل بھی کیا مگر بد قسمتی سے کہیں بھی شنو ائی نہیں ہو ئی جس کی وجہ سے آ ج ہمارے ایک سا تھی محمد حسین جو کئی عر صہ سے ریگو لر ہونے کے منتظر کم اجرت پر کام کر رہے تھے جو کہ ریگو لر نہ ہونے کی وجہ سے خود کشی کر کے 2بجو ں سمیت اہل خانے کو یتیم کر نے و الے محکمہ صحت کے متعلقہ آفیسر زمہ دار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں