675

افغانستان طالبان نے تمام سکول بند کراو دیئے

کابل: طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں تمام سکول بند کراو دیئے، ہزاروں طلباء متاثر ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان نے تمام سکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ صوبائی حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے اعلان سے ہزاروں طلباء متاثر ہوئے ہیں۔ تخار میں طالبان کے اعلان کے بعد ستائیس پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کو حکام نے بند کر دیا ہے۔ ان سکولوں میں گیارہ ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔
سکولوں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم نے طالبان کے اعلان کے بعد کیا۔ طالبان نے سکول بند کرنے کا اعلان تخار میں اپنے شعبہ تعلیم کے سربراہ کی گرفتاری کے جواب میں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں