643

فلسطین المیہ کے ذمہ داروں اور چپ سادھنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ فلسطین المیہ کے ذمہ داروں اور چپ سادھنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں،اسرائیل دہشت گرد ملک ہے،ترکی فلسطینیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا،فلسطینی شہدا کی مغفرت اور زخمی بھائیوں کی فی الفور شفایابی کا دعا گوہوں،امریکہ اسرائیل کے اس گھنائونے جرم میں برابر کا شریک ہے،دہشت گرد ممالک دوسروں سے دہشت گردی کا حساب مانگتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ” اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں پر مظالم اور ان کی نسل کشی پر چپ سادھنے والوں پر لعنت و ملامت بھیجتا ہوں۔”برطانیہ کے سرکاری دورے پر موجود اردگان نے یہاں پر ترک طلباو طالبات سے خطاب کیا۔اسرائیلی حکومت کی جانب سے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والے نہتے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیے جانے پر ردِ عمل کا مظاہرہ کرنے والے صدرِ ترکی نے کہا کہ “حکومت ِ اسرائیل دہشت گردی کر رہی ہے، اسرائیل ایک دہشت گرد مملکت ہے، ترکی فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینے کے عمل کو پْر عزم طریقے سے جاری رکھے گا۔ “اردگان نے کہا کہ” میں حالیہ اسرائیلی دہشت گردی سے شہید ہونے والے غزہ اور فلسطین کے شہدا کی مغفرت اور زخمی فلسطینی بھائیوں کی فی الفور شفایابی کا دعا گوہوں۔”فلسطین میں رونما ہونے والے واقعات میں اڑھائی ہزار کے قریب شہریوں کے زخمی ہونے کا ذکر کرنے والے صدر نے واضح کیا کہ ان زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے جن کو ادویات کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں