672

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آج وزیراعظم ایوان میں ہوتے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آج وزیراعظم ایوان میں ہوتے تو ان سے کہتا کہ قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں،پاکستان جل رہا ہے اور وزیراعظم پارلیمنٹ سے غائب ہیں،ضرورت ہے کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ اپنی ذمہ داری پوری کریں،ہمیں ملک کو درپیش مسائل کے حل اور موجودہ صورتحال میں مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے کیونکہ مل کر ہی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے،ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں، ہم عمران خان کے بھی ساتھ ہیں۔وہ جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد ملک کی موجودہ صورتحال پر بحث میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اجلاس میں گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب زیر بحث رہا۔بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا توقع تھی کہ ہم آج یہ سوچ کر آئے تھے کہ وزیر اعظم آج ملک میں موجودہ حالات پر بریفنگ دیں گے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ حکومت کا کیا گیم پلان ہے؟ مگر ہمیں وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے لیکچر سننے کو ملا ۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم یہاں ہوتے تو ان کو کہتا قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم جمہوریت، پارلیمنٹ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں اور یہ اتفاق رائے پیدا کرنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی سانحے کے متحمل نہیں ہو سکتے، توقع تھی وزیراعظم بتائیں گے کہ حکومت کا کیا پلان ہے؟ ۔ تمام سیاسی جماعتوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی توقع ہے، ہمیں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر داخلہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے میں کردار ادا کریں۔ عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے امن و امان کے لیے کیا اقدامات کیے؟۔ ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں، ہم عمران خان کے بھی ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں