686

گلگت بلتستان آ رڈر پر بھا رتی اعترا ضات کی کو ئی بنیاد نہیں ہے

پا کستان نے گلگت بلتستان آ رڈر پر بھا رتی اعترا ضات کو مسترد کر تے ہو ئے بھارت کو چیلنج کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرا ردادو ں کے مطا بق استصواب را ئے کروا یا جا ئے ، بھا رت پر امن ہمسا ئیگی اور با و قار مذاکرات کے لئے تیار نہ ہوا تو جلد ٹوٹ جا ئے گا ، بھارت خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں جھونک رہا ہے، پاکستان کو بھی تیار رہنا پڑے گاپاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔تر جمان دفتر خا ر جہ ڈاکٹر فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار پر یس بر یفنگ میں کہا کہ گلگت بلتستان آ رڈر پر بھا رتی اعترا ضات کی کو ئی بنیاد نہیں ہے ، بھارت کو اگر ز عم ہے تو اقوا م متحدہ کی قرار دادو ں کے مطا بق استصواب را ئے کروا ئے تو حقیقت سا منے آ جا ئے گی، مقبو ضہ کشمیر کو ہر حا لت میں پا کستان کاحصہ بننا ہے اور اس میں کو ئی شک نہیں ہے ،بھارت خطے کو اسلحے کی دوڑ میں دھکیل رہا ہے،ہندوستان کے رویئے اور اسلحہ کی دوڑ کی وجہ سے ہم اپنے دفاع پر مجبور ہو جاتے ہیں، پا کستان سے متعلق بھارت کے جنگی جنو ن با رے بیانات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، پا کستان معاملات پر امن طور پر حل کرنے کا خواہاں ہے، پا کستان بھا رت کے ساتھ پر امن ، با و قار اور با معنی مذاکرات کا خوا ہشمند ہے ، اگر بھارت دوستا نہ ہمسا ئیگی کے اصول پر را ضی نہ ہوا تو جلد ٹو ٹ جا ئے گا،بھارت کو اپنے روئیے میں سنجیدگی لانا ہو گی،ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پا کستان اور بھارت کے ما بین حا لیہ ٹر یک ٹو ڈائیلا گ کے با رے میں کو ئی علم نہیں ہے، انہو ں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کنڑول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی مذمت کرتے ہیں، بھارت کا مقبو ضہ کشمیر میں انسا نیت سوز مظا لم کا سلسلہ جا ری ہے ،بھا رت نے گز شتہ ایک ہفتہ میں 7 کشمیریوں کو شہید کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشن گنگا ڈیم پر ذمہ داری عالمی بینک کی ہے، پاکستان اس مسئلے پر مسلسل آواز اٹھاتا رہے گا، پانی کا مسئلہ ہماری شہہ رگ ہے اور اس معا ملہ پر فتر خا رجہ سے کو ئی کو تا ہی نہیں ہو گی،ڈاکٹر فیصل نے پا کستان او ر روس کے ما بین گر مجو شی اختیار کر تے سفا رتی تعلقات کے با رے میں پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ دو نو ں مما لک کے ما بین تعلقات با ہمی احترام پر مبنی پا لیسی کے ساتھ خو ش اسلو بی سے آ گے بڑ ھ رہے ہیں۔انہو ں نے مز ید کہا کہ پا کستان کابل میں علما کے اجتماع پر دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، دھما کے میں زخمی ہو نے وا لو ں کی جلد صحتیا بی کیلئے دعا گو ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ پاکستان ماحولیات کی بہتری کے لیے دنیا کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے ، پاکستان ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے پلاسٹک کے استعمال کے خلاف مہم کا حصہ ہے ، چینی سفا رتخا نے میں ہلا ک ہو نے والے چینی شہر ی کے حوالے سے سوال کو جواب دیتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ یہ ہلا کت دل کا دورہ پڑ نے کے با عث ہو ئی، دفتر خا رجہ چینی سفا رتخا نہ سے را بطہ میں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں