636

گلگت بلتستان پر بھارتی احتجاج مسترد

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی دعویٰ کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ترجمان نے کہا کہ ماضی کے حقائق اور موجودہ حالات بھارت کے نام نہاد دعوے کے منافی ہیں، جموں کشمیر کی تمام ریاست متنازع خطہ ہے۔بیان میں گلگت بلتستان پر بھارتی احتجاج مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ گلگت بلتستان آرڈر پر پروپیگنڈا کرنے سے بھارت نہتے کشمیریوں پر جارحیت کی پردہ پوشی نہیں کرسکتا۔ترجمان نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھی مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے جس کی حیثیت آزادانہ استصواب رائے کے بعد متعین ہو گی۔انہوں نے کہا کہ استصواب رائے کے حق کو بھارت، پاکستان اور عالمی برادری تسلیم کر چکی ہے، بھارت کو غیر ضروری اور غیر قانونی بیانات جاری کرنے کے بجائے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ ختم کر نا چاہئے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کا انسانی حقوق سے متعلق بیان بھارتی منافقت کی ایک شاندار مثال ہے، بھارت خود مقبوضہ کشمیر میں بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان سے متعلق پاکستان کا اقدام عوام کو مزید بااختیار بنانے کےلیے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں