گلگت(پ ر)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے غربت مٹاو پروگرام کو پاکستان کے غریب ، بے روز گار نوجوانوں اور یتیموںکے لیئے حکومت کا بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عوام دوست منصوبوں کے ذریعے ملک سے غربت کا خاتمہ ،بے روزگار مرد وخواتین کے لیئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور یتیم بچو ںکو پاکستا ن کے دیگر شہریوں کی طرح سہولیات میسر کرنے کے لیئے کوشاں ہیں۔ اس پروگرام سے گلگت بلتستا ن سے تعلق رکھنے والے بے روزگار مرد و خواتین بھی مستفید ہو ں گے اور علاقے میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ غربت مٹاو پروگرام کے ذریعے ملک کے غریب اور بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جاہیں گے اور پاکستان بیت المال کے ذریعے یتیم بچوں کے لیے گھر مہیا کئے جائیں گے ۔ وزیر اعظم پاکستا ن ملک بھر کے غریب ، یتیم اور مسکینوں کے لیئے تمام وسائل فراہم کرنے کی بھرپور عملی اقدامات کررہے تاکہ یتیم اور غربا بھی دیگر شہریوں کی طرح اپنی زندگی بسر کرسکیں اور بہترین سہولیات سے مستفید ہوسکیں ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی بہترین وژن سے وطن عزیز پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور عوام کی بہترین فلاح و بہبود کے لیئے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی حکومت اقدامات کررہی ہیں۔