اسلام آباد قومی احتساب بیورو نے سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، ڈپٹی سپیکر اور سابق سیکرٹری قانون ساز اسمبلی کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی ہے،چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق سپیکر وزیر بیگ ، سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد، سابق سیکرٹری قانون ساز اسمبلی عبداللہ خان اور دیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی ، ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی تعیناتیوں کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر صحت گلبر خان اور سابق کنزرویٹر محکمہ جنگلات زمزد خان و دیگر کیخلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دیدی، ملزمان پر مبینہ طور پر ٹمبر پالیسی 2013ء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرمانہ وصول کیے بغیر لکڑی کی غیرقانونی نقل و حمل کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 44.46ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی کئی اور سیاسی و حکومتی شخصیات کے نام بھی نیب میں زیرگردش ہیں ان کیخلاف درخواستیں آ رہی ہیں۔
759









