757

پولیس میں نئی بھرتیاں جلد کی جائیں گی، چیف سیکرٹری

گلگت (پ ر) چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان با بر حیا ت تارڑ کی زیر صدارت پو لیس کو درپیش چیلنجز کے متعلق اجلا س منعقدہوا ؛ جس میں سیکر یٹری داخلہ ، آئی جی پو لیس گلگت بلتستان ،سیکر یٹری خزانہ ، سیکر یٹری سروسز ،اور دیگر آ فیسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پو لیس کی استعداد بڑ ھا نے اور در پیش مسائل کے دیر پا حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا ئیں گے ۔اس ضمن میں آ فیسران محکما نہ تر قی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے پو لیس آ فیسران اور جوانون کے لئے ڈی ایم ایس اور دیگر سروسز کی طرح سروس سٹر کچر بنا یا جا ئے گا تاکہ محکما نہ تر قی کے بہتر مواقع میسر آ سکیں ۔اس کے ساتھ ساتھ پو لیس میں پیشہ وارانہ بنیا دوں پر مختلف انتظامی ڈھا نچے تشکیل دیے جا ئیں گے جن میں ٹریفک پو لیس اور آئی ٹی شامل ہیں اس بابت سروس رولز اور انتظامی قواعدو ضوا بط کو جلد مر تب کیا جا ئیگا نیز پو لیس میں افراد قوت کے مسئلے کو حل کر نے کیلئے نئی بھر تیاں بھی کی جائیں گی جس میں دور افتادہ اور پسما ندہ علا قوں کو خصوصی نما ئند گی دی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں